ابنا: امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی ریاست کینٹکی میں 14 دسمبر کو رونما ہونے والے فائرنگ کے واقعہ کے بعد امریکہ میں روزانہ اوسط" 18 افراد فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہورہے ہیں۔سلیٹ ڈاٹ کام (slate.com) ویب سائٹ کی طرف سے کرائي گئی تحقیق کے مطابق ریاست کینٹکی کے ایک اسکول میں ہونے والے واقعہ کے بعد امریکہ میں 406 سے زیادہ افراد فائرنگ یا چاقو وغیرہ کے حملے میں مارے گئے ہیں۔ایک اور ویب سائٹ "گن ڈیتھز(gundeaths)" نے بھی کینٹکی واقعہ کے بعد امریکہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 406 سے زیادہ بتائي ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والے 406 سے زیادہ افراد میں چھ بچے تیرہ سال سے کم عمر اور 21 نوجوان 17 سال سے کم عمر کے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ14 دسمبر 2012 کو امریکہ کی ریاست کینٹکی کے شہر نیوٹاؤن میں ایک پرائمری اسکول میں ہونے والے فائرنگ کے واقعہ میں 20 بچوں سمیت 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
.......
/169